Saturday, August 7, 2021

Why a magnet attracts iron?

?Why a magnet 🧲 attracts iron  

مقناطیس لوہے کو ہی کیوں کھینچتا ہے؟

مقناطیسیت ان دھاتوں میں ممکن ہوتی ہے 
جن میں ایک فری الیکٹران موجود ہو - 
الیکٹران ایٹم کے اندر عام طور پر جوڑوں 
کی شکل میں ہوتے ہیں جن میں ایک
 کی spin اوپر کی طرف اور دوسرے 
کی نیچے کی طرف تصور کی جاسکتی ہے - 
گویا جوڑے کی  net spin صفر ہوتی ہے - 
لیکن اگر الیکٹران اکیلا ہو (جیسا کہ لوہے 
یا کوبالٹ کے ایٹم میں ہوتا ہے) تو 
اس الیکٹران کی  net spin ایک ہوتی ہے 
جس وجہ سے لوہا اور کوبالٹ مقناطیس بن 
سکتے ہیں - لوہا عام طور پر مقناطیس نہیں 
ہوتا کیونکہ ان تمام ایٹمز کی orientation 
مختلف زاویوں پر ہوتی ہے اور اس کا نتیجہ 
یہ ہوتا ہے کہ ان ایٹمز کی مقناطیسیت
 ایک دوسرے سے زائل ہوجاتی ہے - لیکن 
اگر ان پر سے بار بار مقناطیس گذارا جائے
تو یہ تمام ایٹمز ایک ہی سمت میں آ جاتے 
ہیں جس سے ان کے ایٹمز کی spin ایک  
دوسرے میں جمع ہونے لگتی ہے گویا 
ایک net magnetic field پیدا ہوجاتا ہے -
اگر کسی طرح ان ایٹمز کی سمتوں کو random کر دیا جائے تو یہ مقناطیسیت زائل ہوجاتی ہے
۔